فوادخان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا اعزاز تھا،کرن جوہر
  16  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے اور اداکار فواد خان کو اپنی فلم کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز تھا۔ہدایتکارکرن جوہرکی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں پاکستانی اداکارفواد خان کوکاسٹ کرنے کے باعث بھارت میں ریلیز کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اورانتہا پسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد کرن جوہرنے معافی مانگتے ہوئے ا?ئندہ اپنی فلموں میں کسی بھی پاکستانی ا?رٹسٹ کوسائن نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اب ایک بارپھروہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔لندن میں جاری ایک تقریب میں ہدایت کارسے جب پوچھا گیا کہ ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنائیں گے جس پر انہوں نے کہا ا?پ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی اداکارکو کاسٹ کرنے پرمیرے ساتھ کیا ہوا تھا،ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بد قسمتی سے اس سوچ کولے کرمیرا تعلق اقلیتی برادری سے ہے ، کبھی کبھی وہ یہ سوچتے ہیں کہ جو بھی کچھ انکے ساتھ ہوا اس کیلئے انہیں جوابدہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ ایسے ملک کا حصہ ہیں جہاں بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا فواد کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا ان کیلئے اعزازاورخوشی کا باعث تھا اور فلم میں انہوں نے شانداراداکاری بھی کی، پاکستان سے بہترین ٹیلنٹ ا?تا ہے جب کہ فلم میں فواد نے اس کردارکیلئے ”ہاں“ کیا تھا جسے پہلے ہی 6 اداکارمنع کرچکے تھے لیکن فواد کی جانب اس کردار کو نبھانے کا فیصلہ واقعی بہت دلیرانہ تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved