جہاں ڈر ہے وہاں اسلام نہیں ، وائٹ ہائوس دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے ‘معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ
  17  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد(ویبڈیسک) بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کا ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہندوستان کا مسلمان اگر مسلمان بن جائے تو اس خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے اندر کی شدت کو محسوس کریں اور اس کو جگائیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسلام کا بڑا مطالعہ کیا ہے اور اس میں جو چیز میں نے اخذ کی ہے وہ یہ کہ ڈراہوامسلمان مسلمان نہیں ہوسکتا ہے۔کیونکہ جہاں اسلام ہے وہاں ڈر نہیں اورجہاں ڈر ہے وہاں اسلام نہیں ہوسکتا۔جیسے جہاں اندھیرا ہوتا ہے وہاں روشنی ہوتی ہے اورجہاں روشنی ہوتی ہے وہاں اندھیرا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا مدنی نے مجھے ایک احادیث مبارکہ سنائی کہ جہاں ظلم ہووہاں مظلوم کی مدد کرو اورظلم کی بھی مدد کرو یعنی مظلوم کی تو مدد اس کا حق ہے لیکن ظالم کی مدد سے مراد کیا ہے یعنی ظالم کو اس کے ظلم سے منع کرنا کہ تم اتنا ظلم کیوں کرتے ہو تمہیں کیا تکلیف ہے ۔یہ حدیث امریکی صدر بارک اوبامہ اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سنانی چاہیے کیونکہ جس مذہب میں مظلوم کےساتھ ظالم کی مدد کا کہا گیا ہو اوراسے بھائی کہا گیا ہوتو پھر اس مذہب میں ٹالرنس نہیںہے تو پھر اورکیا ہے۔ لیکن وقت اس چیز کا گواہ ہے کہ آپ اندھوں کے دیس میں آئینہ بیچنے نکلے ہیں ۔دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد وائٹ ہائوس میں رہتا ہے ۔ افغانستان کی پہاڑیوں میں نہیں۔ اورچھ ارب آبادی کو جرات نہیں کہ وہ جارج بش کو پھانسی کے پھندے تک لاسکے۔جو معاشرہ انصاف نہیں دے سکتا وہاں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے۔رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ سب سے بڑا جہاد کیا ہے ۔کہ ظالم بادشاہ کو اس کا اصلی چہرہ دیکھانا اوراسے بتانا ہے کہ تمہارا چہرہ کتنا بدصورت ہے۔ یہ وہ وقت آگیا ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ اسلام اورایمان آپ کے ہاتھ میں جلتا ہوا کوئلہ بن جائےگا۔اگر دم ہے تو بنیں مسلمان اورجیئے شان سے مگر کسی کے سامنے گڑگڑائے مت ۔ کیونکہ ڈرا ہوا مسلمان کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا کیونکہ جہاں ڈر ہے وہاں اسلام نہیں اور جہاں اسلام ہے وہاں ڈر اورخوف نہیں ۔ اسلام میری اورمسلمانوں کی جاگیر ہے۔ اسے ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
91%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved