سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس پر مداح مشتعل
  17  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی گلوکار سونو نگم نے اذان سے متعلق انتہائی نازیبا ٹوئٹ کی ہے جس کی بنیاد پر انہیں بھارت میں بلا تفریق شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سونو نگم نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی اواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے؛ بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔اگلی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ابتدائے اسلام کے زمانے میں بجلی نہیں تھی تو ایڈیسن کی ایجاد کے بعد وہ یہ شور شرابا کیوں برداشت کریں:اور ان کے خیال میں کوئی بھی مندر یا گوردوارا اپنے سے مختلف عقیدہ رکھنے والوں کو جگانے کےلیے لاو¿ڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کرتا، تو پھر یہ سب کیوں:لاو¿ڈ اسپیکر سے فجر کی اذان کو انہوں نے ”غنڈہ گردی“ تک قرار دے دیا۔ان ٹویٹس کے جواب میں سونو نگم کے مداحوں نے حمایت اور مخالفت میں تبصروں کے ڈھیر لگادیئے۔ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ اذان کے بارے میں سونو نگم کی ٹویٹ پر اعتراض کرنے والوں کی بڑی تعداد غیر مسلموں کی تھی جن میں سے کچھ نے انہیں جتایا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور انہیں دیگر مذاہب کا احترام سیکھنا چاہیے جبکہ بعض لوگوں نے انہیں کانوں میں روئی ٹھونسنے کا مشورہ بھی دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
80%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved