وینا ملک کا بحیثیت نیوز اینکر پہلا پروگرام ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  17  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل پر اینکر پرسن کے روپ میں سامنے آنے والی اداکارہ وینا ملک نے مداحوں کو آگ بگولہ کر دیا۔ انہوں نے ایک معروف اینکر پرسن کی نقل کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکیں تاہم نیا انداز دیکھ کر مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی سے شہرت حاصل کرنے والی ورسٹائل اداکارہ وینا ملک نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بطور اینکر پرسن جوائن کیا کیا کہ لوگ پہلے پروگرام کے بعد ہی انکے رپورٹنگ سٹائل کیخلاف سوشل میڈیا پر تنقید ی نشتر برسانے لگ گئے۔ کامیڈی شوز میں اداکاروں ، سیاستدانوں اور دیگر افراد کی خوبخو نقل اتارنے والی وینا ملک کے مداحوں کو انکے بولنے کا انداز ذرا بھی متاثر نہ کر سکا ، انہوں نے کوشش کی کہ وہ اپنے اس نئے کیرئیر میں ایک نئے انداز کے ساتھ لوگوں کو متاثر کرسکیں اور ایک معروف اینکر کے اندا ز کو فالو کر یں مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
67%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved