اذان سن کر سکون ملتا ہے، پرینکا چوپڑا بھی سونو نگھم کیخلاف میدان میں آگئیں
  18  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی نامور اداکار ہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا جو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں ، کبھی سوشل میڈیا پر اپنی مختلف پوسٹ کی وجہ سے تو کبھی میڈیاکے سامنے اپنے کسی متنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں ۔اس طرح پریانکا چوپڑا نے پچھلے دنوں پریس کانفرنس میں اپنے ایک بیان کے ذریعے مسلمانوں کوتوخوش کردیا مگر ہندو انتہا پسندوں پر کیابیتی ہوگی یہ تو ہم سب بہتر جانتے ہیں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ جب شام کے وقت وہ اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں ہر طرف سے اذانوں کی آواز سنائی دیتی ہے وہ وقت انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کی اذان کے وقت جب ہر طرف سے اذان کی آواز سنائی دیتی ہے تو انہیں بہت سکون ملتا ہے ۔واضح رہے کہ معروف بالی ووڈ گلوکارسونونگھم اذان کے خلاف بولنے لگے،کہتے ہیں مسلمان نہیں ہوں،پھر بھی اذان کی وجہ سے جاگنا پڑتاہے۔ بالی ووڈ گلوکار سونو نگھم مسلم مخالف بیانات دینے لگے،گلوکار نے سماجی میڈیا کی سائٹ پر لکھا ہے کہ مسلمان نہیں ہوں،اذان کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی ہے،بھارت میں مذہب کا یہ زبردستی کا نفاذ کب ختم ہوگا۔ گلوکار نے اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی بھی مخالفت کی،سونونگھم کے اس بیان پر سماجی حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved