حمیرا ارشد پہلی بار کوک سٹوڈیو 10 میں پرفارم کریں گی
  18  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
لاہور(ویب ڈیسک) مقبول پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد اس وقت اپنے نئے البم کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں جس میں اردو اور پنجابی دونوں ہی زبانوں کے گانے شامل ہیں اور وہ بہت جلد پہلی مرتبہ کوک سٹوڈیو میں بھی پرفارم کریں گی۔ایک انٹرویو میں حمیرا ارشد نے بتایا میں اپنے چوتھے البم کی تیاری میں مصروف ہوں جو چند ماہ میں نجی چینلز پر ریلیز کردیا جائیگا،اس البم میں شامل گانوں کو متعدد شاعروں نے تحریر کیا،جنہیں کمپوز سجی اور کامران نے کیا ہے،کوک سٹوڈیو میں شرکت کے سوال پر حمیرا ارشد نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر پہلی مرتبہ پرفارم کریں گی،واضح رہے کہ حمیرا ارشد گلوکارہ رونا لیلیٰ کے مقبول گانے گائیں گی،انہوں نے کہا میں اس وقت یہ تو نہیں بتا سکتی کہ میں نے کون سے گانوں کا انتخاب کیا ہے،بس یہ کہوں گی کہ میں کلاسیکی گانے گاؤں گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved