نذر الاسلام کی فلم آئینہ کا سیکوئل جلد تیار کیا جائے گا، سید نور
  18  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلمساز ،ہدایتکار اور رائٹر سید نور نے کہا کہ نذرالاسلام کی فلم آئینہ کا سیکوئل بنانا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،40 برس قبل جو فلم آئینہ بن چکی ہے اس کو اب کوئی نہیں بنا سکتا،اس معیار کی فلم بنانے کا سوچ سکتے ہیں بنانا مشکل ترین امر ہے میری کوشش ہوگی آئینہ 2 جدید دور کیساتھ ماضی و حال کی کہانیوں کو فلما کر نئی نسل کو تحفہ دوں،فلم کی مکمل عکسبندی کینیڈا میں کی جائیگی،شبنم کیساتھ اب تک کام نہیں کیا تھا پہلی بار شبنم میری ہدایات میں کام کرینگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب فلم پروڈیوسر سہیل کیسٹ اور گلوکار تنویر آفریدی کی جانب سے ایک عشائیے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید نور کا مزید کہنا تھا معیاری فلمیں وقت کا تقاضا ہیں،نئی نسل میں چند ایک ہی پروڈیوسر اب تک بہتر کام پیش کرسکے ہیں اچھی فلم اپنی جگہ خود بناتی ہے،فلم چوڑیاں 5 برس تک مسلسل زیر نمائش رہی جو پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک ریکارڈ ہے ،آئینہ نے کراچی میں 400 ہفتے چل کر ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا ،اب نئی فلموں کو سینما گھر ہی نہیں ملتے،میزبان گلوکار تنویر آفریدی نے کہا اب تک جدید دور میں نئی نسل کی 100 سے زائد فلمیں نمائش پذیر ہوچکی ہیں افسوس ناک امر یہ ہے کہ ان کا ایک بھی گانا ہٹ نہیں ہوسکا،پروڈیوسر سہیل کیسٹ نے کہا میرے والد نورالدین کیسٹ نے آئینہ،بندش،زندگی سمیت دیگر فلمیں بنائیں،انہوں نے کہا آج کل فلمیں نہیں بن رہیں ڈرامے بن رہے ہیں ہم وہ دور واپس لا کر فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرینگے،آئینہ 2 کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جسکی رنگارنگ تعارفی تقریب آج مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں شبنم ، ندیم سمیت دیگر فنکار شرکت کرینگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved