متیرا کا ایسا فحش اشتہار منظر عام پر کہ پاکستانی عوام کے غصے کی انتہا نہ رہی
  18  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

لاہور(این این آئی ) اداکارہ و ماڈل متیرا کے ٹی وی کمرشل پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اشتہار فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ و ماڈل متیرا کا ایک ٹی کمرشل آن ایئر ہے اس ٹی وی کمرشل میں وہ ایک میڈیکل سٹور سے بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے پراڈکٹ طلب کرتی ہے جبکہ اس سے پہلے کھڑا شخص بھی وہ ہی حاصل کرنا چاہتا ہے مگر ہچکچاہٹ کی بناء پر وہ میڈیکل سٹور والے کو اس پراڈکٹ کا نام نہیں بتاتا اور اسی اثناء میں اداکارہ وماڈل متیرا میڈیکل سٹور میں داخل ہوتی ہیں اور بے دھڑک ہوکر بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے استعمال کی جانے والی پراڈکٹ طلب کرتی اس ٹی وی کمرشل کے آن ایئر ہونے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔یوتھ ایکشن کمیٹی لاہور کے چیئرمین چوہدری شکیل احمد اورصدر سید گوہر عابد نے پیمرا کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹی وی کمرشل پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ ہمارے بچے اس کمرشل کو دیکھ کر سوال کرتے ہیں جس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ حیرت ہے کہ اس طرح کی پراڈکٹ کے حوالے سے کس طرح اجازت دی گئی ۔ہماری اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ وہ اس ٹی وی کمرشل کے حوالے از خود نوٹس لے کر پیمرا کو پابند کرے کہ وہ اس اشتہار پر بند ش عائد کرے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved