’’میرا سلطان‘‘ کے سلطان کراچی پہنچ گئے
  19  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
کراچی(شوبز ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’’میرا سلطان‘‘ میں سلطان سلیمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار خالد ارگنج پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل میں شرکت بھی کی ہے۔ مقبول عام تاریخی ڈرامہ سیریل ’’میرا سلطان‘‘ میں سلطان سلیمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار خالد ارگنج ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں گزشتہ دنون لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران دیکھا گیا ہے، لکس اسٹائل ایوارڈز میں ترک اداکار پرفارم کریں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی معلومات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم ایوارڈز میں کئی حیران کن سرپرائز متوقع ہیں۔لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس سال بہت کچھ نیا ہونے جارہا ہے، معروف فیشن ڈیزائنراور کوریوگرافر حسن شہریار یاسین ایوارڈز کو ڈائریکٹ کررہے ہیں جب کہ عاطف اسلم پہلی بار میزبانی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ترکش اداکار خالد ارگنج نے ترکی کے بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ترک فلموں کے بھی مقبول اداکار ہیں جب کہ پاکستان میں وہ ڈرامہ’’میرا سلطان‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچے ہیں اور ہرفرد انہیں میرا سلطان کے سلیمان خان سے جانتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved