معروف بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ بھی سونونگم کےخلاف میدان میں آگئیں
  20  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ اذان سے متعلق دیے گئے سونو نگم کے بیان کے خلاف میدان میں آگئیں اور اذان کے حق میں بیان دے ڈالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ نے کہا کہ ’’میں باندرا کی فضاء میں روز اذان کی آواز اور گرجا گھر کی گھنٹی پر اٹھتی ہوں اور اگر بتی جلا کر بھارت کے جذبے کو سلیوٹ کرتی ہوں‘‘۔واضح رہے کہ سونو نگم نے اذان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں مسلمان نہیں ہوں مگر پھر بھی فجر کی اذان سننی پڑتی ہے اور اُس کی وجہ سے اٹھنا بھی پڑتا ہےبھارتی سنگر سونو نگم کے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور اُن کے مداحوں نے گلوکار کو اس بیان پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔بھارت سے ہی تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سونو نگم کو لکھا کہ ’’آپ نے مودی کو خوش کرنے کے لیے یہ بیان دیا، آپ کو اُس وقت ظلم نظر نہیں آیا جب مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے تھے‘‘۔ یاد رہے ماضی میں پریانکا چوپڑا اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ انہیں اذان کی آواز سُن کر سکون ملتا ہے، یہ بات انہوں نے اپنی فلم کی پرموشن کے دوران پریس کانفرنس میں کی تھی جبکہ دبنگ خان نے بھی ایک پروگرام میں اذان کی آواز سُن کر عوام کو خاموش ہونے کا اشارہ دیا اور اذان ختم ہونے پر اپنی بات شروع کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved