کنگ خان اب تک خود کو سمجھ ہی نہ پائے
  20  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ 52 سال کی زندگی گزارکربھی وہ خود کو محض 10 فیصد ہی سمجھ پائے ہیں۔بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پہلے جب کوئی مجھ سے یہ کہتا تھا کہ میں خود کے بارے میں محض ایک یا ا?دھے منٹ میں بتاو¿ں تو مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں ا?تا تھا لیکن اب 52 سال کی زندگی گزارکرمیں یہ کہہ سکتا ہوں کہ 10 فیصد اپنے بارے میں جانتا ہوں اوراب ایک منٹ میں خود کے بارے میں بھی کچھ بتاسکتا ہوں۔انٹرویو کے دوران جب اداکار سے سیٹ پر کسی دوسرے اداکارسے مذاق کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری اب مذاق کرنے کی عمر نہیں رہی ہے اورسیٹ پرسب ہنسی خوشی وقت گزارتے ہیں۔ اداکار نے اس سوال پر کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ سوال اچھا نہیں ہے لیکن میرے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے۔اداکارسے جب ان کے اگلے پراجیکٹس کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ جب وہ کوئی پراجیکٹ کرنے جاتے ہیں تواس کا سب کوہی علم ہوتا ہے اوروہ خود بھی اس پراجیکٹ کے بارے میں بتادیتے ہیں جب کہ میں عام طورپرایک وقت میں ایک ہی فلم کرتا ہوں جیسے کہ میرا اگلا پراجیکٹ ہدایتکار امتیازعلی کی فلم ہے جس پرکام ہورہا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved