سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور خان کا کونسا مذہب ہو گا؟
  21  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بیٹے تیمور کو ماں باپ کے مذہب میں سے کوئی بھی مذہب اپنانے کا اختیار ہوگا۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام مسلم مذہب کی مناسبت سے تیمورعلی خان رکھا گیا جب کہ سیف علی خان مسلمان اور کرینہ کپور ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جس کے بعد ان کے بیٹے کے مذہب کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے گئے تھے لیکن اب سیف علی خان نے خود ہی اس معاملے میں لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ تیمور کو مکمل طور پر کوئی بھی مذہب اختیار کرنے میں آزادی حاصل ہے جب کہ بطور والد میں چاہتا ہوں میرا بیٹا کھلے ذہن اورملک کا اچھا امیج بنانے والا بنے لیکن کرینہ تیمور کو لبرل اورعاجزانسان دیکھنے کی خواہش مند ہیں تاہم تیمور نے خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012 میں شادی کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
7%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
79%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved