اداکارہ عالیہ بھٹ کا سیکورٹی گارڈ کیا کرتا تھا؟ شرمناک حرکت پر نوکری سے نکال دیا گیا
  21  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(روز نامہ اوصاف ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گارڈکی چھٹی کرادی‘عالیہ بھٹ نے اپنے باڈی گارڈ کو شراپ پینے پر نوکری سے فارغ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے قریبی دوست سدھارت ملہوترا کے گھر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں جہاں سے رات 3 بجے واپسی کے لیے انہوں نے عملے کو بلایا جس پر ڈرائیور تو فوراً پہنچ گیا لیکن سیکورٹی گارڈ نے آنے سے انکار کردیا تاہم عالیہ کے مسلسل اصرار پر باڈی گارڈانہیں لینے پہنچا تو شراب کے نشے میں چور تھا۔عالیہ بھٹ گارڈ کے شراب کے نشے میں دھت ہونے پر بری طرح سہم گئیں اور خاموشی کے ساتھ آدھی رات کو سفر طے کیا لیکن جوں ہی واپسی گھر پہنچیں توباڈی گارڈ پرآگ بگولہ ہوگئیں اور اپنی والدہ سونی رازدان سے شکایت کردی جس پر انہوں نے باڈی گارڈ کوفوراً ہی نوکری سے فارغ کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نقل وحرکت سے میڈیا کو آگاہ رکھنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
73%
ٹھیک ہے
15%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
4%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved