بھارتی فلم انڈسٹری کی دو معروف اداکارائیں آپ میں لڑ پڑیں ، ایک دوسرے کو زوردار تھپڑوں کی بارش
  18  جون‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک)اداکاروں کے درمیان اختلافات عام بات ہے، اکثر فنکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ اختلافات کی خبریں منظرعام پر آتی رہتی ہیں لیکن کئی بار یہ جھگڑے اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ نوبت مارپیٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ 2006 میں فلم ’’پیارے موہن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا، جہاں اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نے ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو سب کے سامنے زوردار تھپڑ رسید کردیا جبکہ امریتا رائو کے بال بھی کھینچے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایشا نے امریتا کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوونوں ایک دوسرے سے اس حد تک نفرت کرنے لگی تھیں کہ انہیں سیٹ پر ایک دوسرے کی موجودگی تک گوارا نہیں تھی۔ ایک بارشوٹنگ کے دوران امریتا نے فلم کے ہدایت کار اِندر کمار اور کیمرہ مین کے سامنے ہی مجھ پر تبصرہ کرتے ہوئے برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا، ’’ان کی اس حرکت سے مجھے بے تحاشہ غصہ آگیا اور میں نےانہیں طمانچہ ماردیا۔ تاہم مجھے اپنے کیے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ بعد میں امریتا کو خود اپنی غلطی کااحساس ہوگیا اورانہوں نے مجھ سے معافی مانگی جس پر میں نے انہیں معاف کردیا۔‘‘اس خبرکوبھی پڑھیں: اداكارہ ايشا ديول بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیںدوسری جانب جب امریتا سے اس بارے میں ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتیں۔خیال رہے کہ امریتا راؤ اور ایشا دیول نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں، جس کے باعث دونوں اداکارائیں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved