مداح کی موت،شاہ رخ خان کولینے کے دینے پڑ گئے،جیل جانے کاامکان
  18  جون‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک) شاہ رخ کے چاہنے والوں کے لیے بْر ی خبریہ ہے کہ ٹرین حادثے میں مرنے والے نوجوان کی وجہ سے شاہ رخ کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم رئیس کی پرموشن کے لیے ٹرین یاترا کی تھی۔ جس کے دوران وڑودھا ریلوے سٹیشن پر شاہ رخ کا چاہنے والا نوجوان تماشائیوں کے درمیان پھنس کر سانس گھٹنے سے دم توڑ گیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ریلوے کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیاہے

کہ نوجوان کی ہلاکت اداکار کی طرف سے لاپرواہی پرتنے کے باعث ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو انڈین پینل کورٹ کی سیکشن 304a2 (لاپرواہی کے باعث موت ) کا باعث بننے اور ریلوے ایکٹ کے تحت وڑوادھا ریلوے اسٹیشن پر ہجوم اکھٹا کرنے کے جرم میں جیل کی ہوا کھاناپڑ سکتی ہے۔واضح رہے شاہ رخ خان نے 23جنوری 2017کو اپنی فلم ’’رئیس ‘‘ کی پرموشن کے لیے ریل یاترا کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved