شبانہ اعظمی نے بچپن میں دو مرتبہ خود کشی کی کوشش کی
  18  جون‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مشہور ترین اداکارہ شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت اعظمی نے اپنی بیٹی کی حساس طبیعت کے بارے میں ششدر کردینے والے دو واقعات کا احوال بتایا ہے۔ شوکت اعظمی جو خود کئی مشہور فلموں میں کردار ادا کر چکی ہیں کہتی ہیں کہ میری بیٹی کو بچپن میں یہ وہم تھا کہ میں اس کے بھائی یعنی اپنے بیٹے سے زیادہ پیار کرتی ہوں ۔ ایک بار میں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ تمھارے بھائی کو سکول سے دیر ہورہی ہے تم اپنی روٹی اس کو دے دو میں تمھیں اور بنا دیتی ہوں کیونکہ تمھاری وین دیر سے آئے گی۔اس بات پر شبانہ نے باتھ روم میں جاکر رونا شروع کر دیا اور سکول جاکر نیلا تھوتھا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ اسی طرح ایک بار ایساہوا کہ گھر میں لڑائی ہونے پر شبانہ کو گھر چھوڑ کر جانے کو کہہ دیا گیا جس پر اس نے ٹرین کے سامنے آکر خود کشی کی کوشش کی لیکن سٹیشن پر موجود ایک چوکیدار نے اس کی زندگی بچا لی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved