بھوجپوری فلموں کی ادکارہ انجلی شری واستو نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی
  19  جون‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت میچ کےبعد سوشل میڈیا پر مشہور بھارتی اداکار رشی کپور کے انتقال کی خبر تو جھوٹی نکلی لیکن ایک اور نوجوان بھارتی اداکارہ کی اصلی خود کشی کی خبرسامنے آگئی۔ بھوجپوری فلموں کی ادکارہ انجلی شری واستو نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ انجلی شری واستو ممبئی کے پوش علاقے جوہو کے پاریمل اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھیں جب کہ والدین کی جانب سے اداکارہ سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی جہاں اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی تاہم اداکارہ کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اداکارہ کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کارتیکا چودھری نے بھی خودکشی کرلی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved