بھارتی ریاست آسام میں سیلاب’پریانکا چوپڑا پرالزام‘
  15  جولائی  2017     |      شوبز

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں آسام سمیت دیگر ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے کم سے کم 49 افراد ہلاک، جب کہ 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب سے ریاست آسام کے 32 اضلاع متاثر ہوئے، اور لاکھوں خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے بھوک اور بیماری میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔سیلاب آنے، لوگوں کے ہلاک اور بے گھر ہونے کے بعد ریاست آسام کی ماڈل ماہیکا شرما نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔دہلی ٹائمز کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹ میں ماہیکا شرما سے منسوب ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ’پریانکا چوپڑا ان کے لیے انسپائریشن ہیں، مگر وہ اس وقت ان کے رویے سے مایوس ہیں‘۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت پریانکا چوپڑا متاثرین کی مدد کرنے کی طاقت بھی رکھتی ہیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے متاثرین کے لیے سوشل میڈیا میں بھی ایک بیان تک جاری نہیں کیا۔ماہیکا شرما کے نام سے ٹوئیٹ ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت نہ صرف وہ بلکہ وہ تمام لوگ جو آسام سے تعلق رکھتے ہیں

وہ افسردہ ہیں۔خیال رہے کہ ماہیکا شرما نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اس وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ پگی چوپس اس وقت ریاست آسام کی سیاحت سے متعلق خصوصی سفیر ہیں۔ماڈل ماہیکا شرما کا تعلق ریاست آسام سے ہے، جو سیلاب آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایکٹو دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے سیلاب کی صورتحال اور متاثرین سے متعلق متعدد ٹوئیٹس کیں۔ پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے کے باوجود ریاست آسام میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔پریانکا چوپڑا کو ریاستی حکومت نے 2016 میں سیاحتی سفیر مقرر کیا تھا۔ریاست آْسام کے لوگوں کا خیال ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اداکارہ کو نہ صرف سیلاب متاثرین کے لیے آواز اٹھانی چاہئیے، بلکہ ان کی مدد کے لیے بھی آگے آنا چاہئیے۔دوسری جانب پریانکا چوپڑا کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved