’گیم آف تھرونز‘ کی نئی قسط ریلیز سے پہلے لیک
  6  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مشہورامریکی ڈراما سیریز ’ گیم آف تھرونز‘کی نئی قسط ریلیز سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے امریکی چینل کے سرورز پر حملہ کرتے ہوئے اس پر نشر ہونے والےشوز کو ہیک کرلیا تھا ، ہیکرز نے گیم آف تھرونز کا چوتھا سیزن’اسپوایلز آف وار‘ بھی آن لائن شیئر کر دیا جبکہ اس سیزن کو ابھی ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا

رپورٹ کے مطابق گیم آف تھرونزکے نئے سیزن کو ہفتے کی شب لیک کیا گیا ۔اس کے علاوہ بالرز اور روم 104 نامی شوز کی آئندہ ریلیز ہونے والی اقساط بھی آن لائن موجود ہیں۔ امریکی چینل کی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔چینل کے چیئرمین نے ہیکنگ کے بعد ملازمین کو ای میل کے ذریعے اس واقعے کے خلاف ایکشن لینے کا کہاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved