ٹیکنالوجی گلوکار کی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی، آشا بھوسلے
  6  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کسی گلوکار کی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنا اور اسے سیکھنا متاثر کُن ہے لیکن یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ اصل ٹیلنٹ کی جگہ نہیں لے سکتی۔آشا بھوسلے کے مطابق ’مجھے پُرانے زمانے کا کہہ لیں، لیکن میرا ماننا یہی ہے کہ ٹیکنالوجی

آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گانے طویل ہونے کے بجائے اب ٹیکنالوجی کی وجہ سے مختصر ہوگئے ہیں، تاہم آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ گلوکار اپنے ٹیلنٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے سکتے ہیں۔آشا نے کہاکہ آج کل بچے اپنا زیادہ تر وقت فونز استعمال کرتے ہیں، میں سوچتی ہوں کیوں نہ ان فونز کو کسی بہتر کام کے لیے استعمال کریں، آئی فون میں ڈیجیٹل تمپورا اور تبلا موجود ہوتا ہے، اس پر پریکٹس کیا کریں۔آشا بھوسلے نے کہا کہ’ایک گلوکار بننے کے لیے ٹھہراؤ بے حد ضروری ہے اور پریکٹس کرنے سے ہی انسان پرفیکٹ بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اب وقت بہت بدل چکا ہے، آج کل ٹیکنالوجی کی مدد سے گانے میں شامل کوئی غلط لفظ پورا گانا دوبارہ گائے بغیر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved