پروموٹرکاعطااللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ فراڈ، ٹکٹیں فروخت کرکے غائب،شونہ ہونے پرشائقین کا ہنگامہ
  6  اگست‬‮  2017     |      شوبز

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی نژادبرطانوی پروموٹرمعروف لوک گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ فراڈ کرگیا، منصورعلی نامی پروموٹر لندن میں میوزیکل شوکی 10 ہزارپاؤنڈکی ٹکٹیں فروخت کرکے غائب ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ عطااللہ عیسیٰ خیلوی کوبرطانیہ کے پروموٹرمنصورعلی نے لندن کے پولین سینما میں میوزیکل شومیں پرفارم کرنے کیلئے مدعو کیا تھا اور معاہدے کے مطابق پروموٹرنے میوزیکل شوشروع ہونے سے قبل گلوکارکو معاوضے کی رقم اداکرناتھی۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اپنے سازندوں کے ہمراہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ہال میں پہنچ گئے اورسازندوں نے سٹیج پراپنے سازبھی سجالئے ،گلوکارنے جب پروموٹرسے معاوضہ مانگا تواس کاکہناتھا وہ ٹکٹیں فروخت کرکے انہیں معاوضے کی رقم اداکردیگا جب تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں

اورشائقین سے ہال بھرگیاتو گلوکار،پروموٹر کاانتظارکرتے رہے تاہم منصورعلی ٹکٹیں فروخت کرکے وہاں سے غائب ہوگیا اورشوشروع نہ ہوسکا جس پر شائقین نے ہال میں ہنگامہ برپا کردیا۔ذرائع کاکہناتھاکہ پروموٹرنے 10 ہزار پاؤنڈ کی ٹکٹیں فروخت کیں اورنہ صرف عطااللہ عیسیٰ خیلوی کامعاوضہ ہڑپ کیابلکہ 7سوپاؤنڈہال کاکرایہ بھی ادانہ کیا۔بتایاگیاہے کہ پروموٹرنے ایک ہزارپاؤنڈمیں پولین سینماہال بک کرایاتھااوربکنگ کراتے وقت اس نے تین سوپاؤنڈایڈوانس اداکئے تھے اوراپناایڈریس بریڈفورڈ کا لکھوایا سینما انتظامیہ جب منصورعلی کی تلاش میں ا سکے دئیے ہوئے ایڈریس پر پہنچی تو وہ بھی غلط نکلا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved