مشہور پاکستانی اداکارہ نے نشے میں دھت ہو کر شہری کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا
  6  اگست‬‮  2017     |      شوبز

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان میں سٹیج اداکارہ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، اداکارہ کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔معصوم شاہ روڈ پر اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ شخص نوید جاں بحق ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے اداکارہ اور اس کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ،

پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ اداکارہ نشے میں تھی جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا ۔پولیس نے اداکارہ کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی بر آمد کر لی ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس نے اداکارہ ایمان شاہ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اداکارہ کو میڈیکل کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved