بلوچستان کی پہلی ٹیلی فلم ریلیز کےلئے تیار
  7  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب نیوز)بلوچستان کی پہلی ٹیلی فلم ’سنگت‘ بہت جلد بلوچی عوام کو محظوظ کرنے کے لیے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔اس فلم کی کہانی 5 دوستوں پر مبنی ہے، جس میں ایکشن، ڈرامہ اور موسیقی کو پیش کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ کا تعلق بلوچستان سے ہے، جبکہ اس کی شوٹنگ عمان میں کی گئی ہے۔فلم کے پروڈیوسر وحید البلوشی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا، ’پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، تاہم بلوچستان میں فلم سازوں کی کمی کے باعث اب بھی مقامی فلمیں نہیں بن پا رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ

بلوچستان میں موجود سینما گھروں کو شاپنگ مالز میں تبدیل کیا جارہا ہے، گزشتہ چند سال میں کوئٹہ کے چار سینما گھروں کو بند کردیا گیا، جس کے بعد اب وہاں صرف تین سینما گھر باقی ہیں۔دوسری جانب ہدایت کار سمیع سارنگ اس فلم کے ذریعے بلوچستان کا ایک مختلف چہرا دکھانے کے لیے پرامید ہیں، ان کا کہنا تھا،ہم بلوچستان کی مقامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ اس صوبے میں ایک مضبوط فلم انڈسٹری قائم ہو تاکہ نوجوان بلوچی اپنی کارکردگی دنیا کو دکھا سکیں۔اس فلم کی تکمیل میں 30 لاکھ پاکستانی روپے کے اخراجات آئے، جسے پاکستان اور خلیجی ریاستوں میں آنے والے ہفتوں میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کا پہلا ٹریلر رواں سال مارچ میں شیئر کیا گیا تھا، پروڈکشن ٹیم کو امید ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد بلوچستان کے عوام اس کاوش کو خوب سراہیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved