’ڈیس پاسیٹو‘‘ یوٹیوب کی تاریخ کا مقبول ترین گانا
  7  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب نیوز)”یو ٹیوب “پر سب سے مقبول وڈیو نے 300کروڑ یعنی 3ارب سے زائد کی ہٹس کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب پر سب سے مقبول وڈیو کا نام”ڈیس پاسیٹو“ہے یہ یو ٹیوب کی تاریخ کا پہلا وڈیو ہے جسے بار بار دیکھنے والوں نے 3ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے،یہ وڈیو اسی سال 12جنوری کو ” اپ لوڈ “ ہوا، صرف206دنوں میں اس گانے کو 3ارب سے زائد بار دیکھا گیا ہے،یعنی اس فارمولے سے اس وڈیو کو پوری دنیا میں روزانہ تقریباڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جاتا ہے ۔اس وڈیو کو لاطینی امریکا کی اسپنیش زبان میں بنایا گیا ہے ،اس گانے کوپورٹو ریکو کے راک اسٹار ”لوئیس فونسی “ اور” ڈیڈی یانکی“ نے گایا ہے،اس گانے کو اب تک 1کروڑ70لاکھ ”لائکس“ بھی ملے

ہیں۔یو ٹیوب پر دوسرا نمبر ‘”سی یو اگین“ کا ہے، یہ وڈیو ہالی وڈ فلم”فاسٹ اینڈ دی فیوریس7“ کا اوریجنل ساوٴنڈ ٹریک ہے ،یہ وڈیو یو ٹیوب کی تاریخ کا دوسرا ویڈیو ہے جس کو اب تک 3ارب” ہٹس“ ملے ، یہ گانا تقریباً 853دن پہلے ریلیز ہوا یعنی اس گانے کو دنیا بھر میں اب تک صرف یو ٹیو ب پر روزانہ اوسطاَ35لاکھ سے زائد بار دیکھا جاتا ہے۔اس گانے میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس سے شہرت پانے والے پال والکر کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیاتھا،پال والکر اس فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں ایک ٹریفک حادثے میں چل بسے تھے،یہ ویڈیو سانگ ”وز خلیفہ“ اور” چارلی پتھ“ نے گایا تھا۔اس ویڈیو کو صرف یو ٹیوب پر 1کروڑ60لاکھ ”لائکس“ بھی ملے۔اربوں کی دوڑ میں تیسرا نمبر ہے”دی گگنم اسٹائل“ کا ،اس گانے کو جنوبی کوریا کے راک اسٹار”پی ایس وائی“ نے گایا تھا۔یہ گانا یو ٹیوب پر پانچ سال پہلے ”اپ لوڈ“ کیا گیا تھا،گگنم اسٹائل کو اب تک1848دنوں میں 2ارب 92کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔اس گانے کو اوسطاََ روزانہ تقریباً 16لاکھ بار دیکھا جاتا ہے،گگنم اسٹائل پہلا یو ٹیوب وڈیو تھا جس نے پہلے ایک ارب پھر 2ارب ہٹس کے ریکارڈ بنائے لیکن 300کروڑ کی دوڑ میں یہ وڈیو ”ڈیس پاسیٹو“ اور ”سی یو اگین“ سے ہار گیا ہے ۔بالی وڈ کے یو ٹیوب پر سب سے مقبول وڈیو گانا فلم”بے فکرے“ کا ”نشے سی چڑھ گئی“ہے، جس میں رنبیر سنگھ اور ونی کپور نے جلوہ دکھایا ہے،ارجیت سنگھ کی آواز میں اس گانے کی وڈیو کو صرف 10مہینوں میں28کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔یو ٹیوب پر بالی ووڈ کا دوسرا مقبول گانا فلم ”بار بار دیکھو“ کا ہے ،کترینا کیف اور سدھارتھ ملہوترہ پر پکچرائز ہونے والے گانا”کالا چشمہ “10ماہ میں26کروڑ42لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے،یو ٹیوب پر تیسرا مقبول گانافلم”بدری ناتھ کی دلہنیا “ کا ہے، اس گانے کو صرف6ماہ میں26کروڑبار دیکھا جاچکا ہے۔اسی یو ٹیوب پر سُروں کی شان راحت فتح علی خان کے گانے کی ویڈیوکو بھی بڑا اعزاز ملا ہے۔راحت کے تین سال پہلے ریلیز ہونے والے البم”بیک ٹو لو“ کے گانے”تیری آنکھوں کے دریا کااترنا بھی ضروری تھا،محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا“ کو یو ٹیوب پر اب تک تقریبا24کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔اس گانے کی ویڈیو میں راحت کے ساتھ گوہر خان ،کوشال ٹنڈن اورایلی اورم نظر آئے یعنی راحت فتح علی خان سے بڑا کوئی اور اسٹار نہیں تھا۔اس گانے کی میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے دی تھی۔یہ گانا یو ٹیوب پر 8جون2014کو ریلیز کیا گیا۔ اس گانے کو ریلیز ہوئے اب تک تقریبا1135دن ہوچکے ہیں یعنی 24کروڑ کے اسٹاپ تک پہنچنے کیلئے اس ویڈیو کواوسطاََ ہر روز تقریبا2لاکھ نے ”کِلک“ کیااور سریلی انکھیوں والے اونچے سُروں کا سرور لیا۔اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر8لاکھ سے زیادہ ”لائکس “ بھی ملے۔راحت فتح علی خان کا یہ وڈیو مقبولیت میں بالی وڈ کے لاکھوں گانوں میں سے صرف تین گانوں سے پیچھے ہے۔پانچویں نمبر پر ہنی سنگھ کافلم عاشقی کا ریمکس سانگ”دھیرے دھیرے“ ہے اس گانے میں ریتک روشن اورسونم کپور نے جلوہ دکھایا،یہ ویڈیو 2سال پہلے ”اپ لوڈ “ ہوا۔اس گانے کوبھی اب تک تقریباََ24کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے ۔راحت فتح علی کا ویڈیو اس گانے کو ہرا کر اب تک بالی وڈ کا سب سے مقبول غیر فلمی ویڈیو بن چکا ہے ۔”یو ٹیوب“ جب سے آیا ہے سب کی گنتی بتارہا ہے کون کتنا دیکھا جارہا ہے صرف ایک ”کِلک“ سے پوری دنیا کو پتا چل جاتا ہے،اب کسی کو اعدادوشمار کا گورکھ دھندہ یا بلند و بانگ دعوے دھوکہ نہیں دے سکتے۔یو ٹیوب پرہِٹس اور لائیکس سب کے سامنے ہوتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved