عامر خان اور اہلیہ سوائن فلو کا شکار
  7  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب نیوز)میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو H1N1 وائرس لاحق ہوگیا ہے جسے عام طور پر سوائن فلو کہا جاتا ہے۔عامر خان کو ’’ستیامے وجیتے واٹر کپ ایوارڈز‘‘ میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء کو یہ پیغام دیا کہ انہیں سوائن فلو ہوگیا ہے۔ویڈیو میں عامر خان اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ بیٹھے ہوئے

ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں افسوس کے ساتھ اپنے مداحوں کو یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ سال بھر سخت محنت کے بعد جب خوشی منانے کا وقت آیا تو اس بیماری کی وجہ سے جو کہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے انہیں ایک ہفتے تک گھر کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔تقریب میں موجود فلمی ناقد انوپما چوپڑا نے بتایا کہ عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ کو بھی سوائن فلو ہوگیا ہے۔عامر خان نے اپنی بیماری کی وجہ سے شاہ رخ سے درخواست کی تھی کہ وہ تقریب میں ان کی جگہ شرکت کریں جس پر شاہ رخ خان تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے عامر خان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved