اداکار ٹام کروز کی اسکائی ڈائیونگ
  7  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب نیوز)معروف ہولیو وڈاداکار ٹام کروز کو آپ نے فلموں میں تو ایکشن میں دیکھا ہو گا تاہم وہ صرف فلمی نہیں بلکہ حقیقی زندگی کے بھی ہیرو ہیں جنہوں نے حال ہی میں خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر کے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیا ہے ۔55سالہ ٹام کروز نے برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈ شائر میں ایڈونچر کا شوق پورا کیا اورمشن امبوسیبل سیریز کی اگلی فلم کے مناظر عکسبند کروائے جوکسی اسٹنٹ مین نے

نہیں بلکہ ٹام کروز نے خود پرفارم کئے ۔سیاہ جمپ سوٹ میں ملبوس ٹام چھوٹے طیارے کی مدد سے ہزاروں فٹ بلندی پر پہنچے اور پھر دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ہوا میں چھلانگ لگا دی۔ٹام اور ان کے دیگر تین ساتھیوں نے ملکر نے آسمان کی فضائیں چیرتے ہوئے ہلکی پھلکی فارمیشن بھی پیش کی اور پھر کامیابی سے پیرا شوٹ کھول کر زمین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔اس موقعے پر ٹام نے نہایت پر اعتمادی اور بہادری سے اسکائی ڈائیونگ کی اور کسی کم عمر نوجوان کی طرح نہ صرف چاک و چوبند دکھائی دئیے بلکہ فلم کی عکسبندی کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کا شوق پورا کرتے دکھائی دئیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved