مومنہ مستحسن عائشہ گلالئی کی بہن کے حق میں بول پڑیں
  7  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب نیوز)پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن عائشہ گلالئی کی بہن کے حق میں میدان میں آ گئیں۔گلوکارہ نے عورتوں کے حق میں آوازاٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سوچ نے ان کو پریشان کر دیا ہے۔صرف پہناوے کی بنا پر کسی عورت کو کیسے جانچا جا سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ’نیکر پہنا کب جرم بن گیا ؟ مجھے یقین نہیں آتا کہ ہمارے معاشرے کے مرد عورتوں کو کیسے جانچتے ہیں۔‘یاد رہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کیے تھے جس کے بعد عائشہ گلالئی کی بہن جوکہ اسکواش چیمپئن ہیں انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مومنہ مستحسن کے اس ٹویٹ پر ان کو بھی عوام کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved