فلم’9/11‘کا ٹریلر جاری
  7  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب نیوز)سن 2001 نیویارک میں نائن الیون سانحے پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’ 9/11‘کاٹریلر جاری کرد یا گیا ہے۔ہدایتکارمارٹن گوئی گوئی کی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جب نیو یارک میں دہشت گردی کے حملوں میں جڑواں ٹاورز ورلڈٹریڈسینٹرکو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں نہ صرف بڑ ی تعداد میں معصوم افراداپنی جان سے ہاتھ دھو

بیٹھے تھے بلکہ عمارت بھی زمین بوس ہو گئی تھی۔کرٹنی گینز اور مارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی و ڈاداکارچارلی شین، ہوپی گولڈ برگ، جینا گرسہین، لیوئس گزمین، ووڈ ہیرس اوراولگا فونڈا سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم ایٹلس ڈسٹری بیوشن کے تحت رواں سال 8ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved