اداکار کرس پریٹ کا اہلیہ اینا فیرس سے علیحدگی کا فیصلہ
  7  اگست‬‮  2017     |      شوبز

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) فلم جراسک ورلڈ سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ اداکار کرس پیرٹ نے اپنی اہلیہ اینا فیرس سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں گزشتہ 8 سال سے ازدواجی زندگی سے منسلک تھے۔ اس بات کا اعلان دونوں اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں کیا۔ کرس پیرٹ کا کہنا تھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت دکھی محسوس کر رہا ہوں کہ میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم دونوں اس فیصلے سے بہت مایوس ہیں۔ اس کے بعد اینا فیرس نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اسی قسم کا بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا۔کرس پیرٹ کا کہنا تھا کہ میں اور اینا یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی دکھی محسوس کر رہے ہیں کہ ہم دونوں نے اب علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم اپنے اس فیصلے سے خاصے مایوس ہیں کیونکہ ہم نے اپنا رشتہ بچانے کی بھرپور کوششیں کی تھیں۔ انہوں نے لکھا کہ اب ہمارے بیٹے کے دو والدین ہیں

جو حقیقت میں اسے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اور صرف اسی کی خاطر ہم اس نجی معاملے کو جتنا ہو سکے پرائیوٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرس پیٹ کا کہنا تھا کہ اینا فیرس اور میں علیحدگی کے باوجود ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کا عزت واحترام کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ کرس پریٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیلی وژن ڈراموں سے کیا جس سے انھیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی، اس کے بعد انہوں نے فلم وانٹڈ کے ذریعے ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ کرس پیرٹ نے جینیفرز باڈی، منی بال، دی فائیو ایئر انگیجمنٹ، زیرو ڈارک تھرٹ، ڈیلیوری مین اور ھر جیسی فلموں میں سپورٹنگ رولز ادا کیے۔ تاہم انھیں ہالی ووڈ میں پہلا بریک بلاک بسٹر فلم جراسک ورلڈ سے حاصل ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دی میگنفشنٹ سیون، پیسنجرز، گارڈینز آف گلیکسی اور ایونجرز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved