گانا ’جیوسکون سے ،چین سے ‘دہشت گردی کو شکست دینے کی کوشش
  8  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)شیراز خان ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار ہیں جو اپنی آواز کے ذریعے امن کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں۔ان کا نظریہ ، یہ ہے کہ ملک میں دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جہاں ہماری سیکورٹی فورسز برسر پیکار ہیں ، وہیں فنکار بھی فوک میڈیا کےذریعے دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار اداکررہے ہیں۔شیراز خان کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں شامل ہے جنہوں نے حال ہی

میں اپنی آواز میں ایک گانا ’جیو سکون سے ، چین سے ‘ ریلیز کیا ہے ۔گانے میں انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے ۔شیراز خان نے اس حوالے سےنمائندہ ’ جنگ‘کوبتایا’ وہ ایک طویل عرصے سے گائیکی اور موسیقی کی فیلڈ سے وابستہ ہیں ۔کی بورڈ پلے کرنے کے تو ماسٹر ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’جیو سکون سے ، چین سے‘ انہوں نے خود لکھا اور خود کمپوز کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گانا امجد صابری کے نام وقف کیا ہے۔ ان کی جانب سے اس سے بڑا ٹریبویٹ کیا ہوسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved