مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ سوائن فلو کا شکار
  8  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو کا شکار ہوگئیں۔عامر خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم سوائن فلو نے ان کی اہلیہ اور انہیں جکڑ لیا ہے جس کی وجہ سے وہ گھر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔عامر خان بیماری کے باعث اپنی سماجی تنظیم کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں

بھی شرکت نہ کرسکے جس میں شاہ رخ خان سمیت دیگر نامور شخصیات مدعو تھیں۔عامر خان نے اپنی سماجی تنظیم پانی فاؤنڈیشن کی تقریب کے موقع پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ سال بھر تنظیم کے لیے محنت کرنے کے بعد جب اس کی تقریب کا موقع آیا تو وہ اور ان کی اہلیہ سوائن فلو کا شکار ہوگئے ہیں۔عامر کی اہلیہ کرن راؤ کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور بیماری کے باعث بہت پریشان ہیں۔دوسری جانب عامر خان کی بیماری کا سن کر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔عامر خان کو ا ن کی بیماری کی وجہ سے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے بھی آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved