دلیپ کمار کو آئی سی یو منتقل کرنے کا فیصلہ
  8  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکاردلیپ کمار (یوسف خان) کی طبیعت میں خاطر خواہ بہتری نہ آنے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کی انتظامیہ نے انہیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم انڈسٹری میں شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے دلیپ کمار کو 5 روز قبل کڈنی میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا تھا، اس دوران انہیں طبی امداد فراہم کی جاتی رہیں، لیکن ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 اگست کو کڈنی میں خرابی کی تکلیف کے باعث لیجنڈ اداکار کو اسپتال میں

داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔بھارتی میڈیا نے اسپتال کے سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ دلیپ کمار کو 2 سے 3 دن تک آئی سی یو میں منتقل کیا جائے گا۔اسپتال کے نائب صدر اجے کمار پانڈے نے بتایا کہ دلیپ کمار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے مگر انہیں مزید علاج کیلئے آئی سی یو منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دلیپ کمار کو ان کی زیادہ عمر کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرکے علاج کیا جائے گا۔اجے کمار پانڈے نے بتایا کہ کارڈیولاجسٹ ڈاکٹر نیتن گھوکل اور نیفرولاجسٹ ارون شاہ کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ 94 سالہ اداکار کے علاج کے لیے تعینات ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved