ہسپانوی گانے کی ویڈیو یو ٹیوب پر مقبول ترین
  8  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ہسپانوی گانے کی ویڈیو نے یو ٹیوب پر زیادہ دیکھے جانے کااعزاز اپنے نام کرلیا، اس ویڈیوکوتین ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔’ڈیسپاسیٹو‘ کے بول پر مبنی گانے کی یہ ویڈیورواں سال جنوری میں اپ لوڈ کی گئی تھی یعنی صرف 206 دنوں میں اس گانے کو 3 ارب سے زائد بار دیکھا گیا ہے، یعنی اس ویڈیو کو پوری دنیا میں روزانہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا گیا۔اس گانے کوپورٹو ریکو کے راک اسٹار ”لوئیس فونسی “ اور” ڈیڈی یانکی“ نے گایا ہے، جسے اب تک 1کروڑ70لاکھ سے زائد لائیکس بھی مل چکے ہیں۔یوٹیوب پر دوسرا

نمبر ہے ’سی یو اگین‘ کا یہ ویڈیو سانگ ہالی وڈ فلم ’فاسٹ اینڈ دی فیوریس7‘ کا اوریجنل ساوٴنڈ ٹریک ہے ۔ یہ گانا تقریباً 853 دن پہلے ریلیز ہوا ،اس ویڈیو کو بھی اب تک تین ارب سے زائد ،یعنی روزانہ اوسطاََ 35 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔اربوں کی دوڑ میں تیسرا نمبر جنوبی کوریا کے راک اسٹار ’پی ایس وائی‘ کے گانے ’دی گینگنم اسٹائل‘ کاہے،یہ گانا یو ٹیوب پر پانچ سال پہلے ’اپ لوڈ‘ کیا گیا تھا۔گینگنم اسٹائل کو 1848 دنوں میں 2 ارب 92 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس گانے کو اوسطاََ روزانہ تقریباً 16لاکھ بار دیکھا جاتا ہے ۔گینگنم اسٹائل پہلا یوٹیوب ویڈیو تھا جس نے پہلے ایک ارب اور پھر 2 ارب ہٹس کے ریکارڈ بنائے لیکن 300 کروڑ کی دوڑ میں یہ ویڈیو ’ڈیسپاسیٹو‘ اور ’سی یو اگین‘ سے ہار گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved