فلم ناکام، شائقین کا شاہ رخ سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ
  12  اگست‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم "جب ہیری میٹ سیجل" کی ناکامی کے بعد شائقین نے شاہ رخ خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ فلم پانچ دنوں میں محض 52 کروڑ 90 لاکھ کا ہی بزنس کر سکی ہے، جو رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں اب تک کا سب سے کم بزنس ہے۔ شاہ رخ خان کی جب ہیری میٹ سیجل شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔

شائقین فلم سے اس قدر مایوس ہوئے ہیں کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی درخواست کرنے کے ساتھ اپنے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے سشما سوراج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ " میں اس وقت شاہ رخ انوشکا کی فلم جب ہیری میٹ سیجل دیکھ رہا ہوں اور فلم سے اس قدر بیزار ہو گیا ہوں کہ مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے مہربانی کر کے مجھے بچائیے"۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved