بھارتی بینڈ کا پاکستانیوں کیلئے 'قومی ترانے' کا تحفہ
  12  اگست‬‮  2017     |      شوبز

نئی دہلی (ویب ڈیسک )جیسے جیسے پاکستان کا 70 واں یوم آزادی قریب آرہا ہے، ملک بھر میں اس دن کا جشن منانے کی تیاریاں زور و شور سے بڑھتی جارہی ہیں، رواں برس ایک بھارتی بینڈ نے بھی اس دن کی مناسبت سے پاکستانیوں کو ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔ اس بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کا ایک ورژن اپنے انداز میں گا کر ریلیز کیا۔

2 منٹ دورانیے کی اس میوزک ویڈیو میں بینڈ کے افراد ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے موجود ہیں، جس پر تحریر ہے کہ ’اس آزادی کے دن پر ہم ایک گانا اپنے پڑوسیوں کے نام کرنا چاہتے ہیں، ایک ایسا گانا جو یقین، فخر، طاقت اور پرفیکشن پر مبنی ہے‘۔اس گانے میں کسی قسم کے آلات موسیقی کا استعمال نہیں کیا گیا اور اسے سُننا واقعی کسی ٹریٹ سے کم نہیں۔اس میوزک ویڈیو کو دونوں ممالک میں موجود عوام کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بہت سے افراد نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک میں اچھے پیغام کو پروموٹ کررہا ہے۔کیا پاکستانی بھی ہندوستان کے لیے ایسا کوئی گانا بنا کر جواب دیں گے؟ اس کے لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved