معروف بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ بھارتی عوام کا انتہائی شرمناک سلوک ۔۔ اصل چہرہ سامنے آگیا
  12  اگست‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اداکارہ نیہا دھوپیا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ لوگ انہیں ہسپتال پہنچانے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے رئیلٹی شو ’’نوفلٹرنیہا‘‘کے سیزن 2 کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں موجود تھیں ، جہاں انہوں نے اپنے شو کی خوب تشہیر کی بعد ازاں وہ چندی گڑھ سے واپس ممبئی آنے کیلئے ائیر پورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی، اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا اور ان کی ٹیم کے لوگوں کو شدید نوعیت کے زخم نہیں آئے تاہم انہیں کندھے میں شدید درد تھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی چندی گڑھ کے مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے اور گاڑی میں موجود زخمی اداکارہ کو

دیکھ کران کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں کھینچتے رہے اور کچھ آٹو گراف لینے پر بضد رہے۔اداکارہ اور ان کی ٹیم حادثہ پیش آنے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پرہی موجود تھی لیکن کوئی بھی ان کی مدد کرنے نہیں آیا ، نیہالوگوں کی بے حسی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔بعد ازاں اداکارہ اوران کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت خود ہسپتال پہنچیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخموں کا علاج کیا گیا۔نیہا کے جسمانی زخم تو بھرجائیں گے لیکن ان زخموں کو بھرنے میں شاید بہت وقت لگے جو انہیں لوگوں کی بے حسی اور رویہ دیکھ کر لگے ہیں جو حادثے کے وقت ان کی مدد کرنے کے بجائے تصاویر کھینچنے میں مصروف رہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved