با لی ووڈ میں دھوم مچا نے والی مشہور ادکارہ سری دیوی کو 54 سال بعد ایک اور نئی زندگی مل گئی ، ہر طرف سے مبارکبا دیں شروع ہو گئیں
  13  اگست‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (نیوز ڈیسک ) آج بالی ووڈ سٹار سری دیوی کا 54 واں جنم دن ہے ، انہیں بالی ووڈ کی پہلی فی میل سپر سٹار کا ٹائٹل دیا گیا ہے ، انہیں دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے نوازا گیا ۔بالی ووڈ سٹار سری دیوی تیرہ اگست انیس سو تریسٹھ کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر سیواکسی میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے ہندی کے علاوہ تامل ، تیلگو ، ملیالم اور کنڈا زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ، انہوں نے انیس سو اٹھہتر میں سولہواں سال سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ۔سری دیوی کو شہرت انیس سو تراسی کی فلم ہمت والا سے ملی ، مسٹر انڈیا ، خدا گواہ ، لمحے ، چالباز ، صدمہ اور چاندنی ان کی سپر ہٹ فلمیں ہیں ۔ فلمساز بونی کپور سے شادی کے بعد سری دیوی نے انیس سو ستانوے میں فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔انہوں نے پندرہ برس بعد دو ہزار بارہ میں فلم انگلش ونگلش سے بالی ووڈ میں واپسی کی ۔ سری دیوی چار فلم فیئر کے علاوہ لا تعداد ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved