پریانکاچوپڑا نے سلمان خان(سلومیاں) سے ٹکر لے لی
  8  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں کہا جاتا ہے کہ سلمان خان جس سے ناراض ہوجائیں اسے پوری فلم نگری میں کوئی جگہ نہیں دیتا اور اس کی مثال کئی ایسے اداکار ہیں جن کی صلاحیتوں سے تو کوئی انکار نہیں کرتا لیکن انہیں کام بھی کوئی نہیں دیتا لیکن پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی سابق منیجر کو نوکری پر رکھ کر براہ راست ٹکر لے لی ہے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان گزشتہ کچھ عرصہ قبل اپنی سابق مینجرریشماں شیٹھی کو خفیہ راز اور ذاتی معلومات لیک کرنے اور اپنے اور سنجے دت کے درمیان اختلافات پیداکرنے کے لیے اپنی مینجر ریشماں شیٹھی پرسخت ناراض ہوئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ریشماں کو نوکری سے نکال دیا تھا،

ان کے اس اقدام پر کئی لوگوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم سلمان اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے، اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سلمان کی سابق مینجر ریشماں شیٹھی کو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوکری دے دی ہے ریشماں اب سلومیاں کے بجائے پریانکا چوپڑا کا کام سنبھالیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے بار بار وہ بیرون ملک سفر بھی کرتی ہیں جس کے باعث بھارت میں ان کے کام دیکھنے والا کوئی نہیں لہٰذا انہیں اپنا کام سنبھالنے کے لیے ایک عدد مینجر کی اشد ضرورت تھی اور انہوں نے کسی اور کو نہیں بلکہ سلمان کی سابق مینجر ریشماں شیٹھی کو نوکری پر رکھ لیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان کی جانب سے نکالے جانے کے بعد ریشماں نے کچھ عرصہ اکشے کمار کے یہاں بھی بطور مینجر فرائض انجام دئیے ہیں اس کے علاوہ وہ ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور کرن جوہر کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں اور اب وہ پریانکا چوپڑا کی مینجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved