مجھے ڈر ہے کہ شادی کر نے سے میری یہ چیز متا ثر نہ ہو جائے دلکش اداکارہ نے شرماتے ہو ئے حیران کن بات کہہ دی
  10  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں،عوام نے جتنی مجھے عزت و شہرت بخشی اس پر ان کی مشکور ہوں،ابھی تو کیریئر کی شروعات ہیں اور میری منزل بہت دور ہے جہاں تک پہنچنے کیلئے تھوڑا مزید وقت لگے گا۔بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اس لئے آئی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو جاو¿ں اور عوام نے جتنا میرا کام پسند کیا میں اس پر ا ن کی مشکور ہوں تاہم مزید شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ابھی تو میرا کیریئر شروع ہوا ہے اور میری منزل بہت دور ہے جس حاصل کرنے کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ شادی کے بعد ایک نئی زندگی شروع ہو جاتی ہے جس کے بعد کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے شادی کو ابھی خود سے بہت دور رکھنا چاہتی ہوں۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی کے بعد اپنے معاوضے میں کمی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف کا ستارہ گردش میں ہے اور آج کل باکس آفس پر ان کی اداکاری کا جادو بالکل بھی نہیں چل رہا جبکہ فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث کترینہ کیف کی شہرت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے بالی ووڈ باربی ڈول نے اپنی حالیہ پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فیس کم کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بڑے برانڈڈیل میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کترینہ کیف کی جگہ لے لی جس کے بعد کترینہ نے برانڈ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کی خاطر ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنے معاوضے میں 40 فیصد کمی کر لی ہے۔ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے تو باکس آفس پر خوب بزنس کیا مگر کبیر خان کی ہی اگلی فلم ’فینٹم’ جس میں کترینہ نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، مکمل ناکام رہی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved