پاکستانی معروف اداکارائوں صبا قمر اور نور کے گھر سیل کر دیے گئے ۔۔ وجہ شرمناک
  10  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف ادکاراؤں کو ٹیکس نادہندہ قرار دیتے ہوئے اُن کی رہائش گاہوں کو سیل کردیا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ادکارہ نور اور صبا قمر کو متعدد نوٹس بھیجے گئے مگر انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں اداکارؤں کے گھروں کو سیل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اداکارہ نور پر سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں

14 لاکھ روپے سے زائد رقم واجل الادا ہیں جبکہ اداکارہ صبا قمر کے ذمے سال 2016 کے انکم ٹیکس کی مد مین 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس بھیجنے کے باوجود جب دونوں اداکارؤں کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا تو اُن کے ڈیفنس فیز 5 میں موجود رہائش گاہوں کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب رہائش گاہ سیل ہونے پر دونوں اداکارؤں کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved