باکسر عامر خان اور علیزے کا نکا ح
  11  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ماڈل گرل علیزے گبول کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے دھوم مچا دی ،دونوں کو شیخ زید مسجد میں دیکھا گیا جہاں عامر خان اور علیزے گبول نے نماز ادا کی،دونوں کی شادی کے بارے میں میڈیا پر تبصرے ۔تفصیلات کے مطابق عامر خان اور پاکستانی ماڈل گرل علیزے گبول کے معاشقے کے چرچے ان دنوں زد عام ہیں دونوں ابوظہبی میں موجود ہیں ۔شیخ زید مسجد میں دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں شاہد دونوں نے شادی کر لی ہے ۔عامر خان نے انسٹا گرام پر شیخ زید مسجد میں بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ اس نے یہاں نماز ادا کی ہے ہم سب کو نماز ضرور ادا کرنی چاہیے ۔

عامر خان کے تصویر شیئر کرنے کے دو گھنٹے بعد علیزے گبول نے بھی اسی مسجد سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں عبایہ پہنے ہوا تھا ۔ تصویر کے کیپشن میں علیزے گبول نے ’’ الحمد للہ‘‘ لکھا۔ دونوں کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور قیاس آرائیاں کی ہیں کہ شاہد دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved