ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے نکلے
  11  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار نے بالی ووڈ حسیناؤں خاص کر کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کا خواہش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں ، فلم کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید نے ہارون فیفی کے ساتھ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا۔ ہمایوں سعید کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا لیکن اگر مجھے موقع ملا تو میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا کیونکہ کرینہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ ہمایوں سعید سے جب سوال کیا گیا انھوں نے کبھی لا حاصل محبت کی تو انھوں نے کترینہ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے کترینہ کو ایک شو میں دیکھا ، وہ بے انتہا خوبصورت ہے۔ پاکستانی اداکار نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کا بتایا کہ

کیسے انکی ایشوریا سے ملاقات ہوئی اور انہیں حقیقی زندگی سے زیادہ خوبصورت پایا خاص کر ایشوریا کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔ انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ مہوش حیات اور عروہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے لئے پہلا انتخاب نہیں تھے، ہم نے سب سے پہلے سوہائی سے رابطہ کیا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بارے میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی معاشرے سے ناقابلِ یقین حد تک جڑی ہوئی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم معاشرے کے لیے اس سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔ خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ہنجاب نہیں جاؤں نے جہاں پاکستان میں کامیابی حاصل کی وہی انٹرنیشل لیول پر بھی ریکارڈ قائم کئے ، فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved