حیرت انگیز مشابہت والے بالی ووڈ رشتے دار
  11  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(ویب دیسک) بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکارہیں جو آپس میں رشتے دار(بھائی بہن) ہیں اور جن کے چہرے حیرت انگیز طور پرایک دوسرے سے بے حد مشابہ ہیں۔ راکیش روشن اور راجیش روشن بالی ووڈ سپراسٹارہرتیک روشن کے والد فلمسازراکیش روشن اورچاچا میوزک ڈائریکٹر راجیش روشن کی شکلیں آپس میں اتنی زیادہ ملتی ہیں کہ کبھی کبھی دونوں ایک ہی لگنے لگتے ہیں۔ شلپا شیٹھی اور شمیتا شیٹھی ناموراداکارہ شلپا شیٹھی اوران کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹھی کے چہرے بھی آپس میں بے حد ملتے ہیں۔ انوپم کھیر اور راجو کھیر بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکارانوپم کھیراوران کے چھوٹے بھائی راجو کھیرمیں حیرت انگیز طور پر بے انتہا مشابہت ہے۔ لَوسنہا اور کُش سنہا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے بھائی اوراداکار شتروگھن سنہا کے جڑواں بیٹے لَو سنہا اورکُش سنہا دکھنے میں بالکل ایک جیسے لگتے ہیں۔

ریا سین اوررائما سین اداکارہ ریا سین اوررائما سین بالی ووڈ میں تو کوئی خاص مقام نہ بنا سکیں لیکن شکلوں میں بے انتہا مشابہت کے باعث دونوں کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ راہول رائے اور روہت رائے نوے کی دہائی میں فلم ’’عاشقی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار راہول رائے اوران کے بھائی روہت رائے کے درمیان مشابہت اتنی زیادہ ہے کہ دیکھنے والوں کو حیرانی ہونے لگتی ہے۔ کنگنا رناوت اور رنگولی رناوت ناموراداکارہ کنگنا رناوت رنگولی رناوت کی چھوٹی بہن ہیں لیکن دونوں کے چہرے آپس میں بے تحاشہ ملتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved