مشہور ترین بھارتی اداکار اکشے کمار کی عمر کتنی ہے؟؟؟ایسا جواب جو آپ کے سارے اندازے غلط ثابت کر دے گا
  11  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )امرتسر میں پیدا ہونے والے بولی وڈ کھلاڑی ہیرو اکشے کمار نے 9 ستمبر کو اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔نیشنل ایوارڈ یافتہ ہیرو اکشے کمار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی میں کیا، ان کی پہلی فلم ’سوگندھ‘ تھی، جو اتنی مقبول نہیں ہوئی۔بھارتی فلم انڈسٹری کو 27 سال دینے والے اکشے کمار کو شہرت کھلاڑی فلم سیریز سے ملی، اس سیریز کی پہلی فلم ’کھلاڑی‘ 1991 میں آئی، جس کی ہدایات عباس مستان نے دیں۔کھلاڑی کی کامیابی نے اکشے کمار کو بولی وڈ کا ایکشن ہیرو بنادیا، اس فلم کی نمائش کے اگلے ہی سال ان کی فلم ’مسٹر بانڈ‘ آئی، جو معروف ہولی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔دیدار، قاعدہ قانون، وقت ہمارا ہے، سینک، موہرا، تو چور میں

سپاہی، اعلان، سہاگ، ایئر لفٹ، رستم، راو¿ڈی راٹھوڑ، گرم مصالحہ، بے وفا اور یہ دل لگی جیسی فلمیں دینے والے اکشے کمار 2017 میں بولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل رہے۔اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختصر مدت میں ایک کروڑ روپے کمانے والی پہلی بولی وڈ فلم ثابت ہوئی، جب کہ گزشتہ برس ان کی آنے والی فلم ’رستم‘ کی وجہ سے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved