بھارت میں "گوری"قتل ہو گئی ۔۔۔۔مشہور ترین مسلمان فنکار غم سے نڈھال
  11  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمان صحافی گوری لنکیش کے قتل پر پھٹ پڑے انہوں نے گوری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں اس طرح کے واقعات پیش آرہے اب وہ میرا ملک نہیں ہوسکتا۔ایک تقریب میں اے آر رحمان نے چند روز قبل ہندو انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرنے والی صحافی گوری لنکیش کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں بہت دکھی ہوں، بھارت میں ایسا نہیں ہونا چاہئے اگریہ واقعات بھارت میں ہوتے ہیں تو یہ میرا

بھارت نہیں ہے۔اے آر رحمان نے کہا کہ اسلام کا مطلب سادہ زندگی جینا اور انسانیت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے، وہ اسلام کے اس فلسفے پر عمل کرتے ہیں جو پیار پر مبنی ہے، وہ آج جو کچھ بھی ہیں اسی فلسفے کی وجہ سے ہیں اور ان کا خاندان بھی اسے فلسفے کی پیروی کرتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں نامعلوم افراد نے 55 سالہ صحافی گوری لنکیش کو گولی مار کر قتل کردیا۔ گوری لنکیش بائیں بازو کے نظریات کی حامل معروف صحافی اور ہفت روزہ اخبار لنکیش پتریکے کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے خلاف بھی سرگرم عمل تھیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقارا ے آر رحمان کو اب تک دو گریمی اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے جب کہ وہ دنیا کے معروف ترین فنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved