اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عربی میں اپنا نام لکھنا سیکھ لیا
  12  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

دمشق (ویب ڈیسک ) اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کرنے کیلئے اردن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نہ صرف شامی بچوں کیساتھ وقت گزارا بلکہ اس دوران عربی زبان میں اپنا نام لکھنا بھی سیکھا ۔ پریانکا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک بچے کو اس کا نام انگلش میں لکھنا سکھا رہی ہیں ۔

ویڈیو کے کیپشن میں پریانکا نے لکھا سات سالہ شامی بچہ فادی اپنا نام انگریزی میں لکھتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش تھا کیونکہ وہ صرف عربی لکھنا جانتا تھا لہٰذا اس نے مجھے میرا نام عربی میں لکھنا سکھایا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved