اداکارہ نور اور ولی حامد کے درمیان طلاق کیس کی سماعت
  12  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ نور اور ولی حامد کے درمیان طلاق کیس کا فیصلہ وکلا ہڑتال کے باعث فی الحال ٹل گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ۔لاہورکی سول عدالت میں ادکارہ نور کے ولی حامد سےخلع کیس کافیصلہ آج متوقع تھا، عدالت میں اداکارہ نور اور گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد بھی موجود تھے۔عدالت نےدونوں کو گھرآباد رکھنے کا آخری موقع دیا، کمرہ عدالت میں دونوں کی ملاقات ہوئی مگر بات بننی تھی

اور نا ہی بنی۔میڈیا کےسوال پراداکارہ نور تو ہاتھ جوڑ کراحاطہ عدالت سے نکل گئیں جبکہ ولی حامد کہتے ہیں کہ انہوں نے تمام فیصلے اللہ اور عدالت پر چھوڑ دیے، سچ یہ ہے کہ وہ نور کو طلاق نہیں دینا چاہتے، پہلے دن سے کوشش ہے کہ نور مان جائے۔وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے کیس کافیصلہ 20 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved