معروف پاکستانی اداکارہ کا واقعہ سن کر شو میں بیٹھی خواتین شرم سے منہ چھپانے لگیں
  13  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں بھارت میں فلم کی عکس بندی کے دوران حاملہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میرے کیرئیر میں رکاوٹ پیدا ہوئی، پاکستان میں متنازعہ سمجھے جانے والی اداکارہ متیرا نے پروگرام کے دوران ایسا واقعہ سنا دیا کہ وہاں موجود خواتین بھی شرما کر رہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو کے دوران پاکستان میں اپنے متنازعہ کام اور بولڈ حرکات کی وجہ سے مشہور اداکارہ متیرا نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ شو میں شریک خواتین تک شرما کر رہ گئیں۔ متیرا کا کہنا تھا کہ میں بھارت میں فلم کے آڈیشنز دےرہی تھیں اور جب مجھے وہاں کامیابی ملی جس کیلئے میں نے کافی کوششیں کی تھیں تو فلم کی عکسبندی کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ میں حاملہ ہو چکی ہوں جس پر میں بہت پریشان ہو گئی کیونکہ میری فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں ساتویں اور آٹھویں ماہ میں تھیں اور فلم کی ہیروئن ساتویں یا آٹھویں ماہ کی حاملہ ہو تو وہ کیسی لگے لگی۔ مجھے کئی لوگوں نے اپنے کیرئیر کو دوام دینے کا مشورہ دیا اور ڈھکے چھپے الفاظ میں مجھے ماں بننے سے روکنے کا کہتے رہے ، میں نے اس حوالے سے جب اپنی والدہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے میری ہمت بندھائی اور مجھے کافی سپورٹ کیا جس کے بعد میں نے فلم کے ڈائریکٹر کو اپنے حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا ۔ اور آج بھی جب کبھی ان ڈائریکٹر سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ میری اولاد کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جو ہماری فلم میں رکاوٹ بن گیاتھا۔؟


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
80%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved