اب مجھے کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں،شاہد آفریدی
  6  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسپورٹس اور سیاست میں شخصیت الگ الگ ہے۔ انہیں سیاست میں کس نے دھکا دیا وہی بتاسکتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہف آفریدی نے کہا کہ عمران کے پی کے میں ایسا کچھ کرجاتے کہ لوگ کہتے ہمیں ایسا ہی لیڈر چا ہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اتنا پیار ملا کہ اب انہیں کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی شکست سے حیرت نہیں ہوئی کیونکہ پاکستان میں جو ڈومیسٹک نظام ہے اس سے صرف یو اے ای میں ہی کرکٹ میچز جیتے جاسکتے ہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کو آئی سی سی کے اجلاس میں آواز اٹھانا ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے خود کو پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ٹیلنٹ آئے گا نہیں تو کرسی کون چھوڑے گا۔بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں پی سی بی آئی سی سی کے اجلاس میں دباو ڈالے تو انٹرنیشنل کرکٹ واپس آسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ سابق کرکٹرز کو صرف پاکستان ٹیم نظر آتی ہے، جونیئر ٹیموں کو کوئی سابق کرکٹرز لینے کو تیار نہیں کیونکہ وہا ں پیسہ اور میڈیا نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پلیئرز ایسوسی ایشن ہونی چاہے، پی سی بی نے کرکٹ کی کوانٹیٹی تو بڑھادی لیکن کوالٹی گرادی ، سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے وہاں کرکٹ کیسے ہوگی،اس کھیل کے فروغ کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved