پریزیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ سکواش چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے جیت لی
  6  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آبادٟسپورٹس رپورٹرٞپریزیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ سکواش چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے جیت لی ،فائنل میں اس نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو او کوتین۔دو سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی اس چیمپئن شپ کا فائنل پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو او کے درمیان کھیلا گیا،اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی تھے ،ان کے ہمراہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ،پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان،سینئر ناب صدر سید رضی نواب،نائب صدر قمر زمان ،سکواش کے نامور کھلاڑی جہانگیر خان ،سرینہ ہوٹل عزیز بولانی اور سیکرٹری عامر نواز بھی موجود تھے۔فائنل میچ میںفرحان محبوب نے آغاز سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا اور انہوں نے پہلی گیم 11/4 کے سکور سے جیت لی۔دوسری گیم میں بھی فرحان میچ پر چھائے رہے اور یہ گیم بھی با آسانی 11/4 کے سکور سے جیت کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔تیسری گیم میں فرحان نے غیرذمہ دارانہ شاٹس کھیلتے ہوئے اپنے حریف کو 7 پوائنٹس دیئے جس کی وجہ سے وہ یہ گیم 8/11 کے سکور سے ہار گئے۔ چوتھی گیم میںدونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم لی آئو 3 میچ پوائنٹ بچاتے ہوئے یہ گیم 12/10 کے سکور سے جیت گئے ۔ پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں فرحان محبوب نے دلکش کھیل پیش کرتے ہوئے یہ گیم11/3 سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے فرحان محبوب کو ونر ٹرافی اور 3610امریکی ڈالر کیش پرائز جبکہ لیو او کو رنر اپ ٹرافی اور 2570امریکی ڈالر کیش پرائز سے نوازا۔اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے صدر مملکت ممنون حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :   سید نا صر عبا س نقوی
روزنامہ اوصاف سے صحافت کا آغاز کیا قبل ازیں مقامی اخبارات سے بھی منسلک رہے پارلیمنٹ اور سپورٹس کے متعلق خبریں نمایا ں رہیں جبکہ -اس حوالے سے مختلف آ ر ٹیکل بھی اخبارات کی زینت بنتے رہے




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved